Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

سنجاوی کے اسکول میں طلبہ کو فزکس کے عملی تجربات کرائے گئے

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت ضلع زیارت میں تعلیمی معیار بہتر بنانے اور طلبہ کو عملی تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے سرگرمیاں جاری ہیں۔

گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول سمالن سنجاوی میں سائنس ٹیچر نیک محمد نے جماعت نہم کے طلبہ کو طبیعیات کے عملی تجربات کرائے، جن میں طلبہ نے بھرپور حصہ لیا اور سائنسی اصولوں کو عملی طور پر سمجھا۔

اس موقع پر طلبہ کو تجربات کے طریقہ کار، احتیاطی تدابیر اور متعلقہ سائنسی اصولوں سے آگاہ کیا گیا۔

اسکول انتظامیہ کے مطابق عملی تعلیم سے طلبہ میں سائنسی سوچ، مشاہدے، تحقیق اور مسائل حل کرنے کی صلاحیتیں بہتر ہوتی ہیں اور انہیں جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں مدد ملتی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More