Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

بلوچستان حکومت: عوامی مسائل کے حل اور سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات جاری

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری ربانی خان کاکڑ کی سربراہی میں مختلف ڈویژنوں اور اضلاع سے تعلق رکھنے والے پارٹی عہدیداران اور رہنماؤں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پارٹی امور، تنظیمی معاملات اور عوام کو درپیش مسائل سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پارٹی رہنماؤں نے اپنے اپنے علاقوں میں عوام کو درپیش مسائل اور ضروریات سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا۔ میر سرفراز بگٹی نے رہنماؤں کے مسائل اور تجاویز غور سے سنیں اور مفاد عامہ سے متعلق مختلف امور کی منظوری بھی دی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے عوام کو بہتر اور جدید سفری و طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو ایمرجنسی رسپانس ٹراما سینٹر، پیپلز ایئر ایمبولینس، پیپلز گرین بس اور پیپلز پنک بس سروس عوام کو سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو جدید، محفوظ اور کم خرچ سفری سہولت کی فراہمی کیلئے جناح پیپلز ٹرین سروس بھی بہت جلد شروع کر دی جائے گی، جس سے کوئٹہ اور گردونواح کے شہریوں کو سفری سہولت میسر آئے گی۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان عوام سے براہ راست رابطے میں رہتے ہوئے ان کے مسائل کی نشاندہی اور حل کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت بلوچستان کے اقدامات جاری رہیں گے۔

ملاقات میں پارٹی کے دیگر رہنماؤں اور عہدیداران نے بھی اپنے علاقوں سے متعلق مختلف امور پر وزیراعلیٰ سے گفتگو کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی میر ظہور احمد بلیدی بھی موجود تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More