Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

خپلو میں جی بی اسکاؤٹس کے زیر اہتمام فٹبال ٹورنامنٹ، انتظامات کا جائزہ

گنگچھے، یکم اکتوبر: ڈپٹی کمشنر ضلع گنگچھے ولی اللہ فلاحی کی زیر صدارت خپلو میں جی بی اسکاؤٹس کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے فٹبال ٹورنامنٹ کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں ونگ کمانڈر جی بی اسکاؤٹس کرنل سکندر پرویز، اسسٹنٹ کمشنر خپلو ڈاکٹر وجاہت سلیم اور فٹبال فیڈریشن گنگچھے کے اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں آئندہ فٹبال ٹورنامنٹ کی تیاریوں، انتظامات، ٹیموں کی شرکت، کھیل کے میدان کی تیاری، سیکیورٹی، شائقین کے لیے سہولیات اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

شرکاء نے ٹورنامنٹ کو منظم اور شایانِ شان انداز میں منعقد کرنے کے لیے مختلف امور پر غور کیا، جبکہ متعلقہ حکام کو تمام ضروری انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر ولی اللہ فلاحی نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع میسر آتے ہیں۔ کھیلوں کے ایسے مقابلے نوجوانوں میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور کھیلوں کے جذبے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو باہمی تعاون اور مؤثر رابطہ کاری کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More