کوئٹہ: حلقہ پی بی 35 کے علاقے کلی شاکشتہ کے رہائشیوں نے سڑک کی تعمیر کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے اور انتخابی وعدے پورے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اہلِ علاقہ کے مطابق انتخابات کے دوران نوابزادہ میر رئیس رئیسانی نے کلی شاکشتہ کے عوام سے سڑک کی تعمیر سمیت مختلف وعدے کیے تھے۔ سردار عنایت پرکانی کی سربراہی میں مقامی لوگوں نے ان وعدوں پر اعتماد کرتے ہوئے نواب اسلم رئیسانی کی کامیابی میں کردار ادا کیا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ تاحال سڑک کی تعمیر کے معاملے پر عملی پیش رفت ان کی توقعات کے مطابق سامنے نہیں آئی، جس کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔
اہلِ علاقہ نے نواب اسلم رئیسانی اور ان کے صاحبزادے نوابزادہ میر رئیس رئیسانی سے اپیل کی ہے کہ کلی شاکشتہ کی سڑک کی تعمیر کو ترجیح دی جائے اور منصوبے پر عملی کام شروع کرنے کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے اپنے نمائندوں کو ووٹ دے کر منتخب کیا ہے، اس لیے علاقے کے بنیادی مسائل کا حل اور کیے گئے وعدوں کی تکمیل منتخب نمائندوں کی اہم ذمہ داری ہے۔
اہلیانِ کلی شاکشتہ نے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی تعمیر کے لیے واضح لائحہ عمل اور تکمیل کی مدت مقرر کی جائے تاکہ علاقے کے لوگوں کو آمدورفت کی مشکلات سے نجات مل سکے
کلی شاکشتہ کی سڑک کب تعمیر ہوگی؟ اہلِ علاقہ کا منتخب نمائندوں سے مطالبہ
You might also like