Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، ٹریفک پولیس کی ڈرائیوروں کو محتاط رہنے کی ہدایت

اسلام آباد، 24 اکتوبر: اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے باعث مختلف سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بارش کے دوران گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رفتار کم رکھی جائے اور آگے چلنے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ برقرار رکھا جائے تاکہ پھسلن یا اچانک بریک لگنے کی صورت میں حادثات سے بچا جا سکے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ضرورت کے مطابق فوگ لائٹس استعمال کریں، اپنی لین میں رہیں اور ڈرائیونگ کے دوران سائیڈ شیشوں، انڈیکیٹرز اور سیٹ بیلٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

موٹر سائیکل سواروں کو انتہائی بائیں لین میں چلنے اور ہیلمٹ پہننے کی تاکید کی گئی ہے۔ ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنا نہ صرف اپنی بلکہ دیگر شہریوں کی حفاظت کے لیے بھی ضروری ہے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کی سہولت اور رہنمائی کے لیے مختلف شاہراہوں پر موجود ہیں۔ شہری تازہ ٹریفک اپ ڈیٹس اور سفری رہنمائی کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کا واٹس ایپ چینل فالو کرنے کے علاوہ اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا صفحات اور آئی ٹی پی ایف ایم 92.4 سے بھی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More