Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

پی سی بی کا کھلاڑیوں اور سلیکشن کمیٹی سے پوچھ گچھ کا فیصلہ

دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان سے بھی پوچھ گچھ کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کےمطابق ناقص کارکردگی اورسلیکشن میں مبینہ بےقاعدگیوں پر پی سی بی نےسلیکشن کمیٹی کے رکن مصباح الحق کو نوٹس جاری کیا تھا،ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض کھلاڑیوں کی سلیکشن پرمصباح الحق بضد تھے،تاہم انہی کھلاڑیوں کی جانب سےتوقعات کے مطابق کارکردگی نہ دکھانے پر بورڈ نے نوٹس میں وضاحت طلب کی۔

کچھ لڑکوں کی سلیکشن پرمصباح الحق بضد تھے،انہی لڑکوں نے پرفارمنس نہیں دی،پی سی بی نے نوٹس میں پوچھ لیا،مصباح الحق کی جانب سےنوٹس کا جواب دینے کے بجائے استعفیٰ دینےکا فیصلہ کیاگیا،وہ اس وقت نوٹس پیریڈ پر ہیں اور نوٹس پیریڈ مکمل ہونے کے بعد پی سی بی سے الگ ہوجائیں گے۔

پی سی بی کی جانب سےناقص سلیکشن پرنوٹس ملنے کےبعدمصباح الحق نے مستعفی ہونےکا فیصلہ کیا اور اپنا استعفیٰ بورڈ کو بھجوا دیا ہے۔

واضح رہےکہ انگلینڈ کے خلاف مسلسل دو ٹیسٹ میچز میں شکست کے بعد پی سی بی نے ٹیسٹ اسکواڈ کے سات کھلاڑیوں کو ریلیز کرنے کے ساتھ ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمرگل کو بھی عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More