Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

افسران کی پیشہ ورانہ تربیت بہتر عوامی خدمت کے لیے ناگزیر ہے

کوئٹہ، یکم اکتوبر: صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نِیپا) کوئٹہ میں 47ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ سرکاری افسران ریاستی نظام کا اہم ستون ہیں، اس لیے ان کی پیشہ ورانہ تربیت اور انتظامی صلاحیتوں میں اضافہ ضروری ہے۔ بہتر عوامی خدمت اور مؤثر حکمرانی کے لیے افسران کی تربیت ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ تربیتی ادارے افسران کی قائدانہ اور فیصلہ سازی کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس موقع پر نِیپا کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر علی رضا شاہ نے ادارے اور تربیتی پروگرامز کے حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم کو تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر نے مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس مکمل کرنے والے 27 افسران میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More