Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

بلوچستان ہائیکورٹ کا انٹرویو کے منتظر وکلاء کے کیسز فوری پیش کرنے کا حکم

کوئٹہ، 7 ستمبر: بلوچستان ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے وکلاء کے اندراج اور پیشہ ورانہ لائسنس کے حصول سے متعلق اہم حکم جاری کرتے ہوئے بلوچستان بار کونسل کے سیکریٹری کو ہدایت کی ہے کہ انٹرویو کے منتظر تمام اہل امیدواروں کے کیسز فوری طور پر ہائیکورٹ کی انرولمنٹ کمیٹی کے سامنے پیش کیے جائیں۔

یہ حکم آئینی درخواست نمبر 471/2026، میر عطاء اللہ، رکن بلوچستان بار کونسل بنام چیئرمین بلوچستان بار کونسل و دیگر، میں 3 اگست 2026 کو جاری کیا گیا۔

عدالتی حکم کے مطابق ایسے تمام کیسز جن میں متعلقہ زیر تربیت وکلاء یا امیدوار انٹرویو کے منتظر ہیں، ضروری کارروائی مکمل کرکے انرولمنٹ کمیٹی کے سامنے پیش کیے جائیں تاکہ اہل امیدواروں کے اندراج کا عمل قانون کے مطابق آگے بڑھ سکے۔

عدالت نے واضح کیا کہ مقررہ انٹرویو میں کامیاب قرار پانے والے زیر تربیت وکلاء یا امیدوار اپنی اہلیت کی تاریخ سے لائسنس کے حقدار تصور ہوں گے۔ عدالت کے مطابق اس اقدام کا مقصد زیر التوا معاملات کو بروقت نمٹانا، اہل امیدواروں کے قانونی حقوق کا تحفظ اور اندراج و لائسنس کے عمل میں غیر ضروری تاخیر کا خاتمہ ہے۔

بلوچستان بار کونسل کے سیکریٹری کو عدالتی حکم پر بلا تاخیر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More