Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

یکم جنوری 2027 سے ریٹائرمنٹ کے روز ہی پنشن ملے گی، سندھ حکومت کا فیصلہ

کراچی، 12 ستمبر 2026: حکومت سندھ نے یکم جنوری 2027 سے ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے روز ہی پنشن اور بنیادی مالی واجبات کی ادائیگی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں تمام صوبائی محکموں کو زیر التوا پنشن بل تین ماہ میں کلیئر کرنے کی ہدایت کی گئی۔

چیف سیکریٹری نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کے حصول کے لیے دفاتر کے چکر نہیں لگانے چاہئیں۔ پنشن کی بروقت ادائیگی کے لیے بین المحکماتی ٹاسک فورس بھی قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اجلاس میں میڈیکل ری ایمبرسمنٹ کلیمز میں تاخیر کا بھی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ محکموں کو طریقہ کار آسان اور تیز بنانے کی ہدایت کی گئی۔

سندھ حکومت نے یکم جنوری 2027 سے ریٹائر ہونے والے ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے روز پنشن کی ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More