Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

پسنی میں بجلی کی طویل بندش پر تشویش، گرڈ اسٹیشن کا خراب ٹرانسفارمر فوری مرمت کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور صوبائی حکومت کی پالیسی کے تحت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور مسائل کے فوری حل کے لیے رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی موجودگی میں اسسٹنٹ کمشنر پسنی خسرو دلاوری کی زیرِ نگرانی مختلف محکموں کی کارکردگی اور عوامی مسائل سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور اپنے اپنے اداروں کی کارکردگی، جاری اقدامات اور عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی۔

مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام سرکاری ادارے عوام کو ریلیف کی فراہمی، بنیادی سہولیات میں بہتری اور شکایات کے بروقت ازالے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔

اجلاس میں پسنی میں گزشتہ روز سے جاری بجلی کی بندش کا معاملہ بھی زیرِ بحث آیا۔ رکن صوبائی اسمبلی نے بجلی کی طویل بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو گرڈ اسٹیشن کے خراب ٹرانسفارمر کی مرمت کا کام فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ بجلی کی فراہمی جلد بحال ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ تمام ادارے عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرتے ہوئے حکومتی اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے عملی اور نتیجہ خیز اقدامات یقینی بنائیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More