Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

جامعہ تربت کے سوشیالوجی طلبہ کی آٹھ ہفتوں کی انٹرن شپ مکمل، مختلف اداروں میں عملی تربیت حاصل کی

جامعہ تربت کے شعبہ سوشیالوجی کے سینئر طلبہ نے بلوچستان کے مختلف معروف اداروں میں آٹھ ہفتوں پر مشتمل انٹرن شپ کامیابی سے مکمل کرلی۔

انٹرن شپ مکمل کرنے والے طلبہ نے کیچ تھیلیسیمیا کیئر سینٹر، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف سائیکائٹری اینڈ بیہیویورل سائنسز، نیشنل رورل سپورٹ پروگرام اور پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر انیشی ایٹو سمیت مختلف اداروں میں عملی تربیت حاصل کی۔

انٹرن شپ کی کامیاب تکمیل پر کیچ تھیلیسیمیا کیئر سینٹر کے چیئرمین ارشاد عارف اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے حکام امتیاز سخی، محمد عیسیٰ اور شاکر علی شاکر نے طلبہ میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

اس موقع پر پرو وائس چانسلر ڈاکٹر کمال احمد، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز ڈاکٹر طاہر حکیم اور چیئرمین شعبہ سوشیالوجی ڈاکٹر نادل بلوچ نے ان تمام اداروں کے سربراہان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انٹرن شپ کے دوران جامعہ تربت کے طلبہ کے ساتھ تعاون کیا۔

جامعہ تربت کے ترجمان کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے اپنے پیغام میں کہا کہ یونیورسٹی طلبہ کو عملی تربیت فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کررہی ہے تاکہ انہیں سماجی طور پر ذمہ دار گریجویٹس بنایا جاسکے اور وہ اپنی کمیونٹی اور معاشرے کی خدمت کے لیے بہتر طور پر تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ملک اور صوبے کے سرکاری و نجی اداروں کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دینا جامعہ تربت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More