مضبوط جمہوری ادارے پرامن اور خوشحال پاکستان کے لیے ضروری ہیں، صدر زرداری
اسلام آباد، 14 ستمبر 2026: صدر مملکت آصف علی زرداری نے عوام کو درپیش دیرینہ چیلنجز پر قابو پانے کے لیے جمہوریت کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کی اصل طاقت عوام کے اعتماد اور شرکت میں مضمر ہے، جبکہ ایک پرامن، جامع، مستحکم اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے مضبوط جمہوری ادارے ضروری ہیں۔
15 ستمبر کو منائے جانے والے جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ اس دن ہم ان اصولوں سے اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہیں جو جمہوری طرز حکمرانی اور پاکستان کے آئینی نظام کو تقویت دیتے ہیں۔ ان اصولوں میں عوام کی خودمختاری اور رائے، مساوات، آزادی، انسانی وقار، انصاف، قانون کی حکمرانی اور اختلاف رائے و اقلیتی نقطہ نظر کا احترام شامل ہیں۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ جمہوریت شہریوں کو ان فیصلوں میں بامعنی آواز دیتی ہے جو ان کی زندگیوں کو تشکیل دیتے ہیں اور عوامی اختیارات استعمال کرنے والوں کو عوام کے سامنے جوابدہ بناتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا مطلب اکثریت کی بے لگام حکمرانی نہیں، بلکہ حقیقی جمہوریت کے لیے ضروری ہے کہ اکثریت اقلیتوں کے جائز حقوق اور آواز کو سنے، ان کا احترام کرے اور ان کے لیے مناسب گنجائش پیدا کرے۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے لیے جمہوریت عوام کو درپیش دیرینہ چیلنجز پر قابو پانے کے لیے ناگزیر ہے۔ نمائندہ ادارے، جوابدہ حکومت اور قانون کی حکمرانی عوامی پالیسی کو لوگوں کی ضروریات زیادہ مؤثر انداز میں پورا کرنے، ضروری خدمات تک رسائی بہتر