Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

سینیٹر نصیب اللہ بازئی کا انتقال بلوچستان کے لیے بڑا نقصان ہے، نور محمد دمڑ

صوبائی وزیر کموڈیٹی مینجمنٹ و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ نے سینیٹر نصیب اللہ بازئی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ سینیٹر نصیب اللہ بازئی ایک مدبر، زیرک اور باصلاحیت سیاسی رہنما تھے، جن کی عوامی و سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کا انتقال بلوچستان کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔

حاجی نور محمد دمڑ نے مرحوم کے اہل خانہ اور سوگواران سے دلی تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، جبکہ لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More