Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

اسلام آباد پولیس کی بروقت کارروائی، نومولود بچہ مبینہ اغوا کے بعد بحفاظت بازیاب

تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال سے کمسن بچے کے مبینہ اغوا کی اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین خواتین کو حراست میں لے لیا، جبکہ نومولود بچے کو بحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں سامنے آیا ہے کہ زیرِ حراست خواتین نے مبینہ طور پر بچے کی والدہ سے قربت حاصل کی اور نومولود کے ساتھ محبت و شفقت کا اظہار کرتے ہوئے بچے تک رسائی حاصل کی، جس کے بعد وہ اسے اپنے ساتھ لے گئیں۔

پولیس نے بچے کو بحفاظت بازیاب کرنے کے بعد تین خواتین کو حراست میں لے کر واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور تفتیش کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خواتین اور بچوں سے متعلق کسی بھی مشکوک سرگرمی یا ممکنہ جرم کی صورت میں فوری طور پر پولیس ایمرجنسی نمبر 15 پر اطلاع دی جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More