Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

چیمپئنز کپ کا فائنل کل پاکستان گولڈ اور پاکستان گرینز کے درمیان ہوگا

چیمپئنز کپ کا فائنل کل پاکستان گولڈ اور پاکستان گرینز کے درمیان کھیلا جائے گا، فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کے ہمراہ فوٹو شوٹ بھی کرایا۔

فاتح ٹیم کو 50 لاکھ روپے جبکہ رنرز اپ ٹیم کو 25 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

پاکستان گرینز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پہلے دو میچز ہمارے حق میں نہیں تھے، تاہم تیسرے میچ میں ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا۔

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ گرینز کی ٹیم اچھا کھیل رہی ہے، فائنل دلچسپ ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان گولڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ پوری ٹیم نے اچھی کرکٹ کھیلی اور گراؤنڈ میں سب کا بہترین مائنڈ سیٹ رہا۔

شاداب خان نے کہا کہ فائنل میں پاکستان گولڈ کی ٹیم خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More