پشاور، 17 اکتوبر: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے انتخابات میں نومنتخب صدر اظہر عباس، جنرل سیکرٹری طارق محمود اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔
اپنے تہنیتی پیغام میں گورنر نے کہا کہ نومنتخب عہدیداروں کا انتخاب میڈیا برادری کے ان پر اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت صحافتی اقدار کے فروغ، میڈیا برادری کے مسائل کے حل اور پیشہ ورانہ معیار کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نیوز ایڈیٹرز اور نیوز ڈائریکٹرز میڈیا کے شعبے میں اہم ذمہ داریاں ادا کرتے ہیں، جبکہ جمہوری معاشرے میں آزاد میڈیا کی اہمیت مسلمہ ہے۔ انہوں نے صحافیوں کی فلاح و بہبود اور میڈیا کی ترقی کے لیے اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔