Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

زونگ نے ایشیائی سطح پر تخلیقی صلاحیتوں کا گولڈ ایوارڈ جیت لیا

اسلام آباد، 17 اکتوبر: پاکستان کے ٹیلی کام ادارے زونگ نے کوالالمپور میں منعقدہ ڈریگنز آف ایشیا ایوارڈز 2026 میں مصنوعی ذہانت پر مبنی فائیو جی لانچ مہم پر تخلیقی مہارت کا گولڈ ایوارڈ حاصل کر لیا۔ یہ اعزاز رواں سال ڈریگنز آف پاکستان ایوارڈز میں کامیابی کے بعد زونگ کی ایک اور اہم پیش رفت ہے۔

ایوارڈ یافتہ مہم ’’ایسا ہے فیوچر‘‘ میں مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کو پاکستانی تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ یکجا کرتے ہوئے ملک کے ڈیجیٹل مستقبل کو منفرد اور صارف دوست انداز میں پیش کیا گیا۔ اس مہم نے مارکیٹنگ اور ابلاغ کے شعبے میں زونگ کی تخلیقی کاوشوں کو علاقائی سطح پر نمایاں کیا۔

زونگ کی ہیڈ آف مارکیٹنگ کمیونیکیشن حنا علی نے کہا کہ یہ اعزاز ادارے کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ان کے مطابق کامیاب تخلیق کاری کے لیے صارفین کی ضروریات، دلچسپیوں اور ترجیحات کو سمجھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ایسا ہے فیوچر‘‘ مہم کے ذریعے روایتی ٹیلی کام تشہیر سے آگے بڑھ کر فائیو جی اور مصنوعی ذہانت کے امکانات کو پاکستان کی تخلیقی صلاحیتوں اور مستقبل کی امنگوں سے جوڑا گیا۔

زونگ کے مطابق ادارہ فائیو جی، مصنوعی ذہانت اور جدید ڈیجیٹل مصنوعات و خدمات میں سرمایہ کاری جاری رکھے ہوئے ہے، تاکہ ایک مربوط، جامع اور مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کو آگے بڑھایا جا سکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More