Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ علاقائی امن و استحکام کی جانب اہم قدم قرار

اسلام آباد، 19 اگست 2026ء: انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد کے سینٹر فار افغانستان، مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ نے 18 اگست کو ’’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اور ابھرتا ہوا علاقائی سلامتی کا ڈھانچہ‘‘ کے موضوع پر گول میز مذاکرے کا اہتمام کیا۔

مذاکرے میں سابق سفارت کاروں، ممتاز ماہرینِ تعلیم، سلامتی کے تجزیہ کاروں اور متعلقہ شعبوں کے ماہرین نے شرکت کی۔ شرکاء نے حال ہی میں طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی اہمیت، علاقائی سلامتی کے منظرنامے پر اس کے ممکنہ اثرات اور ابھرتے ہوئے علاقائی سلامتی کے ڈھانچے میں پاکستان کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

شرکاء نے رائے دی کہ معاہدے کو وسیع تر علاقائی سلامتی کے ڈھانچے کی تشکیل کی جانب ابتدائی قدم کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کے مطابق مستقبل میں دیگر ریاستوں کی ممکنہ شمولیت سے یہ اقدام خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

مذاکرے کے شرکاء نے معاہدے کی دفاعی نوعیت کو اجاگر کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس کا مقصد کسی بھی ملک کے خلاف کارروائی کرنا نہیں بلکہ علاقائی سلامتی اور باہمی دفاعی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

مذاکرے میں خطے میں بدلتی ہوئی سلامتی کی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کے ممکنہ کردار اور علاقائی تعاون کے نئے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More