Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

ڈی-8 سیکریٹری جنرل سہیل محمود کا انقرہ کا اہم دورہ، اقتصادی تعاون اور عملی تعاون کے فروغ پر اعلیٰ سطحی ملاقاتیں

انقرہ، 20 اگست 2026: ترقی پذیر آٹھ ممالک کی تنظیم برائے اقتصادی تعاون (ڈی-8) کے سیکریٹری جنرل سفیر سہیل محمود نے 17 اور 18 اگست کو انقرہ کا دو روزہ ورکنگ دورہ کیا، جس کے دوران انہوں نے ترکیہ کے اعلیٰ سرکاری حکام، پارلیمنٹ کے ارکان، جامعات، تحقیقی اداروں اور صنعتی شعبے کے نمائندوں سے اہم ملاقاتیں کیں۔

ڈی-8 سیکریٹری جنرل نے وزارت خارجہ میں ترکیہ کی ڈی-8 کمشنر سفیر آئلن سکیز کوک سے ملاقات میں تنظیم کی سرگرمیوں، ادارہ جاتی استعداد بہتر بنانے، رکن ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے اور ترجیحی شعبوں میں عملی پیش رفت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ڈی-8 سیکریٹریٹ کی میزبانی اور تنظیم کے لیے مسلسل تعاون پر ترکیہ کی قیادت اور وزارت خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

سہیل محمود نے شماریاتی، اقتصادی و سماجی تحقیق اور تربیتی مرکز کے ڈائریکٹر جنرل زہرا زمرود سلچک سے بھی ملاقات کی، جس میں اعدادوشمار، سماجی و اقتصادی تحقیق، تربیت اور استعداد کار میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

مرکز برائے تزویراتی تحقیق میں ملاقات کے دوران مشترکہ تحقیق، پالیسی مکالموں، کانفرنسوں اور علمی سرگرمیوں کے فروغ پر غور کیا گیا۔ اوستیم ٹیکنیکل یونیورسٹی کے دورے میں مصنوعی ذہانت، تحقیق و جدت، ٹیکنالوجی مراکز، کاروباری سرگرمیوں، چھوٹے و درمیانے کاروبار اور جامعات و صنعت کے روابط مضبوط بنانے پر بات ہوئی۔

ڈی-8 سیکریٹری جنرل نے ترکیہ کی پارلیمنٹ میں رکن پارلیمنٹ برہان کایتورک سے بھی ملاقات کی اور اقتصادی تعاون، علاقائی روابط اور عوامی سطح پر روابط بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ انقرہ کے دورے کے دوران انہوں نے انڈونیشیا کے یوم آزادی کی تقریب میں بھی شرکت کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More