Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

موسیٰ خیل میں زیتون کی کاشت کو فروغ دینے کے لیے زمینداروں کو جدید رہنمائی فراہم کرنے کا فیصلہ

موسیٰ خیل، 23 اکتوبر 2026ء ضلع موسیٰ خیل کو زرعی شعبے میں خودکفیل اور خوشحال بنانے کے لیے زیتون کی کاشت کو فروغ دینے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک کی ہدایات پر محکمہ زراعت توسیع کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع شمس الحق نے کی۔

اجلاس میں محکمہ زراعت کے عملے اور مختلف علاقوں سے آئے ہوئے زمینداروں نے شرکت کی۔ شرکاء کو ضلع کی آب و ہوا اور زمین کو زیتون کی کاشت کے لیے موزوں قرار دیتے ہوئے باغات لگانے، جدید زرعی طریقوں، فنی معاونت اور حکومتی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے کہا کہ زیتون کی کاشت نسبتاً کم پانی میں پیداوار حاصل کرنے اور بنجر زمینوں کو آباد کرنے کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ اس سے زمینداروں کی آمدن بڑھانے اور ضلع میں زرعی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ زمینداروں کو معیاری پودوں، تکنیکی رہنمائی اور ضروری سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ موسیٰ خیل کو زیتون کی پیداوار کا اہم مرکز بنایا جا سکے۔

اجلاس میں شریک زمینداروں نے حکومتی اقدام کو سراہتے ہوئے زیتون کی کاشت میں دلچسپی ظاہر کی اور محکمہ زراعت کے ساتھ تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More