Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

بلوچستان میں آسامیوں کی تقسیم کی 1991 کی پالیسی پر نظرثانی کا جائزہ

کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی کی زیرِ صدارت اجلاس میں نئے ڈویژنز اور اضلاع کے قیام کے تناظر میں سرکاری آسامیوں کی تقسیم سے متعلق 1991 کی پالیسی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سیکرٹری قانون پرویز نوشیروانی، اسپیشل سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی حبیب الرحمن کاکڑ اور محکمہ خزانہ کے تکنیکی نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کو نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے بعد موجودہ انتظامی ڈھانچے اور آسامیوں کی تقسیم کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، جبکہ ضرورت کے مطابق پالیسی میں ترامیم پر بھی غور کیا گیا۔

میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ آسامیوں کی تقسیم کے لیے شفافیت، میرٹ اور آبادی کے تناسب کو مدنظر رکھتے ہوئے بنیادی پالیسی وضع کی جانی چاہیے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو پالیسی پر نظرثانی کا عمل مؤثر اور بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More