Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

کوئٹہ میں سرکاری محکموں کی کارکردگی اور ترقیاتی امور کا جائزہ

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مختلف سرکاری محکموں کی کارکردگی، ترقیاتی سرگرمیوں، عوامی سہولیات اور شہری مسائل کے حل کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں متعلقہ افسران نے اپنے محکموں کی کارکردگی، جاری منصوبوں، انتظامی امور اور درپیش مسائل کے بارے میں بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی فلاح و بہبود سے متعلق امور کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے اور سرکاری خدمات کی فراہمی میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے۔

انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور معیار کی نگرانی، عوامی شکایات پر فوری کارروائی اور مختلف محکموں کے درمیان مؤثر رابطہ یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر مقررہ مدت میں عملدرآمد اور آئندہ اجلاس میں پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More