Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

اوگرا کا بدھ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت کل (بدھ)کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ بدھ کو پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 402 روپے 24 پیسے ہو گئی ہے۔ اسی طرح پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 49 پیسے فی لٹر کمی کے بعد نئی قیمت 387 روپے 54 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں، عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More