Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

تمپ میں نادرا مسائل کے حل کے لیے آج عوامی کھلی کچہری

تمپ: ضلعی انتظامیہ تمپ اور نادرا دفتر تمپ کے زیر اہتمام شہریوں کے شناختی دستاویزات اور دیگر نادرا سے متعلق مسائل کے حل کے لیے آج پیر کو عوامی کھلی کچہری منعقد کی جائے گی۔

کھلی کچہری صبح 11 بجے نادرا دفتر تمپ میں منعقد ہوگی، جہاں شہری اپنی شکایات، مسائل اور درپیش مشکلات براہ راست متعلقہ حکام کے سامنے پیش کرسکیں گے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد نادرا سے متعلق عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے شہریوں کو متعلقہ حکام تک براہ راست رسائی فراہم کرنا ہے۔

کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل کا جائزہ لیا جائے گا اور ان کے حل کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

ضلعی انتظامیہ نے تمام متعلقہ شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کھلی کچہری میں شرکت کریں اور نادرا سے متعلق اپنے مسائل اور شکایات حکام کے سامنے پیش کرکے اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوامی مسائل کے بروقت حل اور سرکاری خدمات تک آسان رسائی کے لیے اس نوعیت کے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More