Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

بلوچستان کے محکموں کی دو سالہ کارکردگی کا جائزہ، چیف سیکرٹری کی شفافیت اور ڈیجیٹل خدمات تیز کرنے کی ہدایت

کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف صوبائی محکموں نے گزشتہ دو سال کی کارکردگی، اصلاحات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں محکمہ صحت، صنعت، اسکولوں، مواصلات و تعمیرات، لائیو اسٹاک، توانائی، معدنیات اور سائنس و معلوماتی ٹیکنالوجی کے سیکرٹریز اور سینئر حکام نے شرکت کی۔

چیف سیکرٹری نے محکموں کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ایسے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دی جائے جن سے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچے اور ان کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔

شکیل قادر خان نے تمام محکموں کو عوامی خدمت، شفافیت اور مؤثر نگرانی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ڈیجیٹل خدمات، آن لائن سہولیات، برقی رپورٹنگ اور جدید انتظامی نظام کے نفاذ میں تیزی لانے پر زور دیا۔

انہوں نے دور دراز علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو بھی خصوصی ترجیح دینے کی ہدایت کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More