صدر آصف علی زرداری نے پاکستان اور نائجیریا کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے موجودہ روابط آنے والے برسوں میں مزید گہرے اور وسیع ہوں گے۔
نائجیریا کے یوم آزادی کے موقع پر صدر مملکت نے نائجیریا کے صدر بولا احمد ٹینوبو کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان نائجیریا کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان مزید قریبی تعاون سے پاکستان اور نائجیریا کے عوام کے مشترکہ مفادات کو فروغ ملے گا۔
صدر مملکت نے نائجیریا کی مسلسل امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔