انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیس میں خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو مقدمے کا چالان جلد پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے جنید اکبر اور دیگر ملزمان کے خلاف بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ مقدمے کا چالان مزید تاخیر کے بغیر عدالت میں پیش کیا جائے۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
26 نومبر احتجاج کیس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
You might also like