Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

اسپانٹک چوٹی سر کرنے والی ڈاکٹر اسماء مشتاق کی لاش مل گئی

شگر کی اسپانٹک چوٹی سر کرنے کے بعد واپسی میں بلند پہاڑوں کی بیماری کا شکار ہوکر جاں بحق ہونے والی خاتون کوہ پیما ڈاکٹر اسماء مشتاق کی میت بالآخر مقامی رضاکاروں نے تلاش کر لی، نعش کیمپ تھری سے کیمپ ٹو لائی جا رہی ہے جہاں سے بیس کیمپ منتقلی کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

بتایاگیاہے کہ ارندو سے تعلق رکھنے والے محبوب کی قیادت میں پانچ رکنی ہائی آلٹیچیوڈ پورٹرز ٹیم نے دشوار گزار علاقے میں سخت موسمی حالات میں مسلسل کوششوں کے بعد خاتون ڈاکٹر کا جسد خاکی تلاش کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مقامی رضاکاروں کو آج صبح تین بجے سات ہزار ستائیس میٹر بلندی پر کیمپ تھری سے کچھ فاصلے پرنعش ملی جسے پیک کر کے محفوظ طریقے سے کیمپ ٹو پر لایا جائے گا جہاں سے اسے بیس کیمپ پر لانے کے لیے ضروری انتظامات اورطریقہ کار کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

ریسکیو ٹیم میں حسین علی،مظاہر حسین،محبوب علی ٹیم لیڈر، عباس علی اور محمد عابدین شامل ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More