Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

دکی بازار میں گرانفروشی کے خلاف کارروائی، متعدد دکانداروں کو جرمانے

دکی، 17 اگست: ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لونی فتح خان بنگلزئی نے دکی بازار کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف دکانوں، پولٹری شاپس اور قصاب کی دکانوں کا معائنہ کیا۔

معائنے کے دوران مرغی، گوشت اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں، مقررہ نرخ ناموں، گرانفروشی، ناجائز منافع خوری اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فروخت یقینی بنانے اور نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے گوشت اور مرغی کی فروخت کے دوران حفظان صحت کے اصولوں پر عملدرآمد اور دکانوں کے اطراف صفائی برقرار رکھنے پر بھی زور دیا۔

معائنے کے دوران مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر بعض دکانداروں کو جرمانے کیے گئے جبکہ بعض کو وارننگ جاری کی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ عوام کو معیاری اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں پر فراہم کرنے اور صاف ستھرا ماحول یقینی بنانے کے لیے بازاروں کی نگرانی جاری رہے گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More