Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

ڈی جی جی ڈی اے کی زیرِ صدارت اجلاس، گلگت سینیٹری و سیوریج منصوبے کی پیشرفت اور معیار کا جائزہ

گلگت: ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اظہار اللہ کی زیرِ صدارت گلگت شہر کے اہم سینیٹری و سیوریج سسٹم منصوبے پر جاری تعمیراتی کام کی پیشرفت، معیار اور فیلڈ میں درپیش مسائل کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈائریکٹر این ایل سی، سینئر مینیجر این ایل سی، پروجیکٹ ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئر جی ڈی اے، کنسلٹنٹ پروجیکٹ مینیجر، ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر جی ڈی اے اور این ایل سی کے متعلقہ انجینئرز نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران منصوبے پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں، فیلڈ میں درپیش مسائل اور مجموعی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ بالخصوص ریور ویو روڈ پر جاری میٹلنگ کے کام کی رفتار اور معیار پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے متعلقہ حکام اور کنٹریکٹرز کو ہدایت کی کہ ریور ویو روڈ سمیت تمام جاری تعمیراتی کاموں کی رفتار مزید تیز کی جائے اور دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے منصوبے کو مقررہ شیڈول کے مطابق آگے بڑھایا جائے۔
انہوں نے واضح کیا کہ تعمیراتی کام میں تیزی کے ساتھ معیار پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ منصوبے میں استعمال ہونے والے میٹریل، تعمیراتی طریقہ کار اور کام کے معیار کو متعلقہ تکنیکی معیارات اور معاہدے کی شرائط کے مطابق یقینی بنایا جائے۔
ڈی جی جی ڈی اے نے افسران کو ہدایت کی کہ منصوبے کی مؤثر نگرانی کے ساتھ فیلڈ میں جاری کام کا باقاعدگی سے معائنہ کیا جائے۔ انہوں نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو روزانہ کی بنیاد پر منصوبے کی پیشرفت، معیار، فیلڈ مسائل اور ان کے حل سے متعلق رپورٹ دفتر میں پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ گلگت شہر کے عوام کو بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے اس اہم منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے گی۔ تمام متعلقہ ادارے اور کنٹریکٹرز باہمی رابطے اور مؤثر حکمت عملی کے تحت کام کی رفتار بہتر بنائیں اور مقررہ مدت میں منصوبہ مکمل کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More