Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

صدرِ مملکت کا 49 دہشت گردوں کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ انٹیلیجنس بنیادوں پر کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج سے وابستہ 49 دہشت گردوں کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز اور پولیس کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گرد عناصر ملک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششوں اور قربانیوں کو سراہا۔

صدر زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے عوام کو دہشت گردی سے نجات دلا کر پائیدار امن، قومی ترقی اور خوشحالی کی منزل حاصل کی جائے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More