Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

فٹبال ورلڈکپ فائنل کے بعد جھگڑا، فیفا کی ارجنٹینا کے کھلاڑیوں پر سخت کارروائی

فٹبال ورلڈکپ فائنل کے اختتام پر ہونے والے جھگڑے پر فیفا نے ارجنٹینا کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے پابندیاں اور جرمانے عائد کردیے۔

فیفا نے ارجنٹینا کے لینڈرو پریڈس پر 10 انٹرنیشنل میچز کی پابندی عائد کردی، جبکہ مولینا کو ارجنٹینا کی جانب سے 7 انٹرنیشنل میچز کے لیے معطل کردیا گیا۔

پیریڈس اور مولینا پر مجموعی طور پر 90 ہزار ڈالرز جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ارجنٹینا فٹ بال ایسوسی ایشن کو بھی 3 لاکھ 21 ہزار ڈالرز جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

ارجنٹینا کے کوچنگ اسٹاف کے رکن روبرٹو ایالا پر 3 میچز کی پابندی عائد کی گئی۔

دوسری جانب اسپینش فٹبالر جاوی کو ایک میچ کے لیے معطل کردیا گیا جبکہ ان پر 30 ہزار ڈالرز جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More