Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

بھارتی شہر کانپور میں تربیتی طیارہ گر کرتباہ،2 پائلٹ ہلاک

بھارتی شہر کانپور میں دریائے گنگا کے قریب تربیتی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا،جس کے نتیجے میں زیرِ تربیت پائلٹ اور انسٹرکٹر ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اطالوی ساختہ ٹیکنام طیارے نے صبح تقریباً ساڑھے 11 بجے پرواز بھری تھی، تاہم 20 منٹ بعد ناتھا پوروا گاؤں کے قریب اچانک گر کر تباہ ہوگیا۔

حادثے کے وقت طیارے میں زیرِ تربیت پائلٹ اور انسٹرکٹر موجود تھے، جو دونوں جانبر نہ ہوسکے،حکام نے حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More