Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر کا دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

بشکیک: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تجارت، صنعت، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور فنی تربیت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے منگل کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کی کونسل کے اجلاس کے موقع پر جمہوریہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بیلاروس کے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور سیاسی، تجارتی، اقتصادی، دفاعی اور ثقافتی شعبوں میں مضبوط تعاون کو سراہا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے نومبر 2024 میں صدر لوکاشینکو کے تاریخی دورہ پاکستان اور اس کے بعد اپریل 2025 میں وزیراعظم شہباز شریف کے بیلاروس کے یادگار دورے کا بھی ذکر کیا۔

دونوں رہنماؤں نے تجارت، صنعت، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور فنی تربیت کو ترجیحی شعبے قرار دیتے ہوئے ان میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کی کونسل کے آئندہ چیئرمین کی حیثیت سے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کو آئندہ سال پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بیلاروس کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے اپنے مشترکہ عزم اور پختہ ارادے کا اعادہ کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More