Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ امریکا پر کفایت شعاری، وفد مختصر کردیا گیا

وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ دورہ امریکا کے لیے کفایت شعاری مہم کے تحت وفد مختصر کردیا گیا ہے، جبکہ متعلقہ حکام کو بھی اخراجات میں کفایت شعاری اختیار کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور طارق فاطمی امریکا جائیں گے، جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات وفد کا حصہ نہیں ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث اسلام آباد میں ہی رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ امریکا کے حوالے سے متعلقہ حکام کو کفایت شعاری کے احکامات جاری کیے ہیں، جس کے تحت سرکاری وفد کو محدود رکھا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More