Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

قلات میں کسانوں میں مکئی کے اعلیٰ معیار کے بیج مفت تقسیم

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر ضلع قلات میں کسانوں کی زرعی ترقی اور خوشحالی کے لیے مقامی زمینداروں میں مکئی کے چارے کے تصدیق شدہ اور اعلیٰ معیار کے بیج مفت تقسیم کیے گئے۔

یہ اقدام ریوائیول آف بلوچستان آبی وسائل پروگرام کے تحت کیا گیا، جسے یورپی یونین کی مالی معاونت حاصل ہے اور اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام اس حوالے سے تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں محکمہ زراعت کے افسران، زمینداروں اور کسانوں نے شرکت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر واٹر مینجمنٹ شکیل احمد زہری، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عبدالناصر مینگل، ڈائریکٹر آئل اینڈ سیڈ محمد یحییٰ بلوچ اور دیگر افسران نے کسانوں میں بیج کے تھیلے تقسیم کیے۔

حکام کے مطابق پروگرام کا مقصد معیاری بیج کی فراہمی، پانی کے تحفظ کو فروغ دینا اور فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔

زمینداروں نے بیج اور دیگر زرعی سامان کی بروقت فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔ محکمہ زراعت کے افسران نے ان کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے بروقت بیج کی فراہمی کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More