Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

سیٹلائٹ ٹاؤن کے کیو ڈی اے فٹسال گراؤنڈ میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال

سیٹلائٹ ٹاؤن کے کیو ڈی اے فٹسال گراؤنڈ میں مرمت و بحالی کے بعد کھیلوں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوگئیں۔

مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ نے فٹسال گراؤنڈ کا دورہ کیا اور وہاں کھیلنے والے بچوں اور نوجوان کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ گراؤنڈ کی خستہ حالی دور کرنے کے لیے محکمہ کھیل و امور نوجوانان کے بجٹ سے حال ہی میں مرمت کا کام مکمل کیا گیا۔

مینا مجید بلوچ نے بچوں سے گفتگو کی اور انہیں کھیلوں میں بھرپور حصہ لینے کی حوصلہ افزائی کی۔

دریں اثنا مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان کی زیرِ صدارت محکمہ کھیل و امور نوجوانان کا اجلاس بھی ہوا، جس میں سی ایم فٹبال گولڈ کپ کے انتظامات، محکمہ کی کارکردگی، یوتھ افیئرز کے آئندہ پروگرامز اور مستقبل کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More