ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی کی زیرِ صدارت سرکاری ملازمین کے نظاماتی ریکارڈ میں تاریخِ پیدائش کی درستگی اور تصحیح سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، اسسٹنٹ کمشنر، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں تاریخِ پیدائش کی تصحیح سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں، معاون دستاویزات اور سرکاری ریکارڈ کی جانچ کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام کیسز کی غیر جانب دارانہ جانچ اور دستاویزات کی باقاعدہ تصدیق کے بعد قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ریکارڈ کو درست، مکمل اور شفاف رکھنا مؤثر انتظامی امور کے لیے ضروری ہے۔