Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

شمالی وزیرستان آپریشن میں 9 خارجیوں کی ہلاکت، ایاز صادق کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد، 8 اکتوبر 2026: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے چار اہم دہشتگرد کمانڈروں سمیت 9 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت و مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپریشن نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے۔

اسپیکر نے کہا کہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کی تباہی امن و استحکام کے لیے سیکیورٹی فورسز کے عزم کا اظہار ہے۔ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور جدوجہد قابلِ تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More