Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

بابوسر روڈ رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی

چلاس: ضلع دیامر کے بالائی علاقوں، بالخصوص بابوسر ٹاپ، میں بڑھتی ہوئی سردی، بارش اور سڑک پر کنکر و پتھر جمع ہونے کے باعث پھسلن اور حادثات کے خطرے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے بابوسر روڈ کو رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام مسافروں اور سیاحوں کی جان و مال کے تحفظ، ممکنہ حادثات سے بچاؤ اور محفوظ سفری ماحول کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

عوامی اطلاع کے مطابق رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک زیرو پوائنٹ چلاس سے بابوسر ٹاپ اور بابوسر ٹاپ سے چلاس کی جانب کسی بھی قسم کی ٹریفک کو سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔

تمام مسافروں، سیاحوں اور ٹرانسپورٹرز سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقررہ اوقات کے دوران غیر ضروری سفر سے مکمل طور پر گریز کریں اور انتظامیہ و پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ بابوسر روڈ پر پولیس اور انتظامیہ کے اہلکار عوام کی سہولت، جان و مال کے تحفظ اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے دن رات تعینات ہیں۔

انتظامیہ نے شہریوں اور سیاحوں پر زور دیا ہے کہ وہ حفاظتی ہدایات پر عمل کریں، کیونکہ ان کا تعاون ہی ان کی حفاظت کی ضمانت ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More