Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

جامعہ تربت میں طلبہ و عملے کے لیے رعایتی ہیلتھ کیمپ

یونیورسٹی آف تربت کے مین کیمپس میں یونیورسٹی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے ایک روزہ رعایتی سی بی سی ہیلتھ کیمپ منعقد کیا گیا۔

کیمپ کا اہتمام شعبہ نیچرل اینڈ بیسک سائنسز اور ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز نے ایڈوانسڈ لیبارٹریز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کراچی کے تعاون سے کیا۔ کیمپ کے دوران سینکڑوں طلبہ، اساتذہ اور انتظامی عملے کو انتہائی رعایتی نرخوں پر بنیادی تشخیصی بلڈ ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔

طبی ٹیموں نے کیمپ کے دوران بین الاقوامی بائیو سیفٹی پروٹوکولز پر سختی سے عمل کیا اور جراثیم سے پاک ایک بار استعمال ہونے والے طبی آلات استعمال کیے۔ طبی فضلے کو بھی سائنسی طریقہ کار کے مطابق تلف کیا گیا۔

وائس چانسلر یونیورسٹی آف تربت پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے ہیلتھ کیمپ کے کامیاب انعقاد پر شعبہ نیچرل اینڈ بیسک سائنسز، ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز اور ایڈوانسڈ لیبارٹریز کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا اور رضاکار ٹیموں کو مبارکباد دی۔

یونیورسٹی ترجمان کے مطابق وائس چانسلر نے کہا کہ طلبہ اور ملازمین کی صحت، جسمانی تندرستی اور ذہنی بہبود کو یقینی بنانا یونیورسٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More