Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

کوئٹہ میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کا کریک ڈاؤن، 2 یونٹس سیل، ایک پر جرمانہ

بلوچستان فوڈ اتھارٹی (بی ایف اے) کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کوئٹہ کے اسپنی روڈ، سی پیک روڈ اور ریلوے سوسائٹی میں مختلف فوڈ مراکز کا معائنہ کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر دو یونٹس سیل جبکہ ایک فوڈ پوائنٹ پر جرمانہ عائد کر دیا۔

بی ایف اے حکام کے مطابق ایک جوس مینوفیکچرنگ یونٹ میں پروڈکٹ رجسٹریشن اور لیبارٹری رپورٹس کی عدم موجودگی، ناقص اسٹوریج، پروسیسنگ ایریا میں واش روم کی موجودگی اور ورکرز کا حفاظتی لباس کے بغیر کام کرنا سامنے آیا۔

ایک گودام کو مصنوعات کی لیبارٹری رپورٹس اور ٹریس ایبلٹی ریکارڈز موجود نہ ہونے جبکہ جوسز پر مینوفیکچرنگ اور ایکسپائری تاریخوں کی ڈبل پنچنگ کی خلاف ورزی پر سربمہر کیا گیا۔

حکام کے مطابق ایک فوڈ کارنر کے خلاف ناقص صفائی، غیر معیاری اسٹوریج، خراب تیل کے استعمال، نامناسب ریفریجریشن، درجہ حرارت کنٹرول کے مؤثر نظام کی عدم موجودگی اور بی ایف اے لائسنس نہ ہونے پر کارروائی کی گئی۔

ڈی جی بلوچستان فوڈ اتھارٹی حبیب اللہ خان نے کہا کہ فوڈ سیفٹی قوانین اور بی ایف اے کے مقررہ ضوابط کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ مصنوعات، ناقص صفائی، غیر محفوظ اسٹوریج اور فوڈ سیفٹی اصولوں کی خلاف ورزی کسی صورت قابل قبول نہیں۔ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے، اس لیے فوڈ بزنس آپریٹرز حفظان صحت کے اصولوں پر سختی سے عمل کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More