Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

تربت: چلڈرن اینڈ فیملی پارک کی تزئین و آرائش کا کام تیز، جلد عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ

تربت، 11 ستمبر: ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے تربت میں واقع چلڈرن اینڈ فیملی پارک کا دورہ کیا اور بی ایس ڈی آئی کے تحت پارک کی تزئین و آرائش، بحالی اور خوبصورتی کے لیے جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے پارک کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام اور کام کرنے والی ٹیم کو ہدایت کی کہ کام میں کسی قسم کی سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام ترقیاتی کام مقررہ معیار کے مطابق بروقت مکمل کیے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی نے کہا کہ چلڈرن اینڈ فیملی پارک شہریوں، بالخصوص بچوں اور خاندانوں کے لیے تفریح کا اہم مرکز ہے، لہٰذا پارک کی تزئین و آرائش، بحالی اور خوبصورتی کے کام میں معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ پارک میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، صفائی ستھرائی، خوبصورتی اور بہتر ماحول کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا، خوبصورت اور معیاری تفریحی مقام میسر آسکے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چلڈرن اینڈ فیملی پارک کو بہت جلد عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو باقی ماندہ کام جلد مکمل کرنے اور پارک کو مزید خوبصورت اور عوام کے لیے پرکشش بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کیچ عوام کو بہتر شہری اور تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی، جبکہ جاری ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More