Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

نوجوان بلوچستان کا قیمتی اثاثہ، ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے: زرین مگسی

پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون، سیاحت و ثقافت نوابزادہ محمد زرین خان مگسی نے کہا ہے کہ نوجوان بلوچستان کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا۔ نوجوانوں کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں میں مصروف رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے نوجوانوں کے وفد سے ملاقات کے دوران نوابزادہ زرین مگسی نے نوجوانوں کے مسائل اور مشکلات سنے اور انہیں حل کرنے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں سے ملاقات کے دوران معلوم ہوا کہ ان کے بیشتر مسائل محدود نوعیت کے اور قابلِ حل ہیں، اس لیے نوجوانوں کی بات سننا اور ان کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنا ضروری ہے۔

نوابزادہ زرین مگسی نے کہا کہ وہ اپنے حلقہ انتخاب لسبیلہ یا جھل مگسی سمیت جہاں بھی جاتے ہیں، نوجوانوں سے ملاقات کرتے اور ان کے مسائل سنتے ہیں۔ یوتھ پالیسی سمیت مختلف پالیسیوں کو آگے بڑھانے میں نوجوانوں کا کردار اور جدید ٹیکنالوجی انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی نوجوانی میں مشکل حالات سے گزر چکے ہیں، اس لیے نوجوانوں کو درپیش مشکلات کا بخوبی ادراک ہے۔ جہاں حالات سازگار ہوں، وہاں نوجوانوں کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے مواقع فراہم کیے جانے چاہئیں۔

پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ اگرچہ وہ کوئٹہ کے منتخب نمائندے نہیں ہیں، تاہم نوجوانوں کے مسائل کو اپنا مسئلہ سمجھتے ہیں اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More