Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta

شعبان میں 13 دہشت گرد ہلاک، متعدد ٹھکانے کلیئر؛ کیچ اور کوئٹہ ویسٹ میں مزید 6 دہشت گرد مارے گئے

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وزیر اعلیٰ کے معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے ضلع کوئٹہ کے علاقے شعبان میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مطابق شعبان میں کارروائی کے دوران 13 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ متعدد ٹھکانوں کو کلیئر کیا گیا اور وہاں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

شاہد رند نے کہا کہ کارروائی مؤثر انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی، جبکہ مقامی آبادی کے تحفظ اور علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں۔

دریں اثنا کیچ اور کوئٹہ ویسٹ میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کی گئی کارروائیوں کے دوران مزید 6 دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ اور معاون وزیر اعلیٰ نے فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے صوبیدار محمد جمیل کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں قابلِ قدر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More