اسلام آباد: قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی تازہ ترین صورتحال، امن و امان اور عوام کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران گورنر فیصل کریم کنڈی نے قائم مقام صدر کو خیبرپختونخوا کی موجودہ صورتحال، حالیہ اہم فیصلوں اور صوبے میں کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔