Daily azad
Daily azad breaking news urd newspaper quetta
Browsing Category

بلوچستان

جنوبی بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، دو کمسن لڑکیاں خودکش حملے سے بچا لی گئیں

کوئٹہ: جنوبی بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر اہم کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے منسلک مسلح نیٹ ورک کی جانب سے مبینہ طور پر خودکش حملوں کے لیے تیار کی گئی دو کمسن لڑکیوں کو محفوظ تحویل میں لے کر…
Read More...

ڈپٹی کمشنر کچھی کی کھلی کچہری، عوام نے مسائل کے انبار لگا دیے

ڈھاڈر: ڈپٹی کمشنر کچھی ممتاز کھیتران نے کہا ہے کہ ضلع کچھی کے تمام علاقوں کو یکساں اہمیت حاصل ہے اور کھلی کچہری میں عوام کی جانب سے نشاندہی کیے گئے مسائل کے فوری حل کے لیے تمام محکموں اور اداروں کے باہمی تعاون کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان…
Read More...

بیلہ میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے، عملی پیش رفت صفر ہونے پر سوالات

لسبیلہ کے مختلف علاقوں میں کروڑوں روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں پر عملی پیش رفت نہ ہونے کے معاملے نے عوامی سطح پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ دستیاب تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے لیے مجموعی طور پر 270.875 ملین روپے کے ترقیاتی منصوبے مختص کیے گئے،…
Read More...

جامع مسجد گنبد والی سبی میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں پروقار محفلِ نعت

سبی: جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں جامع مسجد گنبد والی میں ایک پروقار اور روح پرور محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا، جس میں اہلیانِ محلہ سمیت شہر بھر سے سینکڑوں عاشقانِ رسول ﷺ نے شرکت کی۔ محفل کے دوران فضا درود و سلام اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ…
Read More...

لورالائی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

لورالائی، 22 اگست 2026: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی نواز جمالی کی زیر صدارت انسداد تجاوزات کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سرکاری اراضی، شاہراہوں، سڑکوں، بازاروں اور دیگر عوامی مقامات پر قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف جاری کارروائیوں کا جائزہ…
Read More...

ڈیرہ بگٹی: گرلز پرائمری اسکول کے واش رومز پر قبضہ، ڈپٹی کمشنر کا ایف آئی آر کا حکم

ڈیرہ بگٹی: ڈپٹی کمشنر جنوبی ڈیرہ بگٹی زوہیب الحق نے تحصیل سوئی کے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کلی فیض موندرانی کا اچانک دورہ کیا اور اسکول میں صفائی کی ناقص صورتحال پر انتظامیہ پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ دورے کے موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن…
Read More...

لسبیلہ: ربیع الاول کے جلوسوں اور محافل کے لیے جامع سیکیورٹی پلان کی منظوری

اوتھل، 22 اگست 2026: ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ کی زیر صدارت ضلعی انٹیلی جنس و رابطہ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس اوتھل میں منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سراج احمد بلوچ اور سیکیورٹی فورسز کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ماہ ربیع الاول…
Read More...

نوشکی سے 210 پولیس اہلکار خضدار رینج منتقل، خضدار، قلات، بیلہ، حب اور آواران میں ڈیوٹیاں لگیں گی

کوئٹہ: نوشکی سے 210 پولیس اہلکاروں کو خضدار رینج منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں خضدار، قلات، بیلہ، حب اور آواران میں مختلف مقامات پر ڈیوٹیاں تفویض کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں کی منتقلی کا مقصد متعلقہ اضلاع میں امن و امان کی…
Read More...

ژوب میں منشیات کی غلط اطلاع پر ٹرک خالی کرانے کے بعد ایکسائز نے 2 لاکھ 50 ہزار روپے معاوضہ ادا کردیا

ژوب: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ژوب نے منشیات کی موجودگی کی غلط اطلاع پر کوئلے سے لدے ٹرک کو خالی کرانے کے نتیجے میں ہونے والے نقصان اور وقت کے ضیاع پر متاثرہ مالکان کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے معاوضہ ادا کردیا۔ ای ٹی او ایکسائز نعمت اللہ کاکڑ…
Read More...

نوشکی میں دکان کے اندر ہندو تاجر قتل

نوشکی: نامعلوم مسلح افراد نے دکان میں گھس کر ہندو تاجر راکیش کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ قتل کے محرکات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکے۔
Read More...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More